کور کمانڈر کراچی کی زیر صدارت محرم الحرام کی سیکورٹی کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس

منگل 19 ستمبر 2017 23:41

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2017ء) کورکمانڈر کراچی لیفٹننٹ جنرل شاہد بیگ مرزا کی زیرصدارت محرم الحرام کی سیکورٹی کے حوالے سے کورہیڈکوارٹر میں اعلی سطحی اجلاس۔ منگل کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اعلی سول و فوجی حکام نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں کور کمانڈر نے آرمی، رینجرز اور انٹیلی جنس ایجنسیز کی سندھ میں بالعموم اور کراچی میں باالخصوص قیام امن کی کوششوں کو سراہا۔

کورکمانڈر نے کہا کہ عبادت گاہوں، مجالس کے مقامات اور جلوسوں کے راستوں کی سیکورٹی کو یقینی بنایا جائے اور اس سلسلے میں تمام سیکورٹی ادارے باہمی رابطوں کے ذریعے امن و امان کی صورتحال پر نظر رکھیں۔ کورکمانڈر نے کہا کہ پرامن فضا کیلئے مذہبی رہنماں، علمااور شہریوں کا اداروں کے ساتھ تعاون ناگزیرہے۔

متعلقہ عنوان :