انفارمیشن آفیسر( مرد) کے انٹرویو21اور22ستمبر،انفارمیشن آفیسر( خواتین) کے 25ستمبر،اسسٹنٹ دائریکٹر کے انٹرویو25اور26ستمبرکو ہوں گے

منگل 19 ستمبر 2017 23:41

کوئٹہ۔19 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2017ء)بلوچستان پبلک سروس کمیشن کے ایک پریس ریلیز کے مطابق کمیشن کے تحت تحریری امتحان میں کامیاب محکمہ اطلاعات میں انفارمیشن آفیسر( بی16-مرد) کے انٹرویو21اور22ستمبر2017انفارمیشن آفیسر( بی16-خواتین) کے 25ستمبر جبکہ اسسٹنٹ دائریکٹر ( بیئ17-) کے انٹرویو25اور26ستمبر2017کو ہوں گے تمام کامیاب امیدواروں کو کال لیٹرز ان کے دیئے گئے پتوں پر ارسال کردیئے گئے اگر کسی کو نہ ملے ہوں تو وہ اپنے انٹرویو کی تاریخ سے پہلے کمیشن کے شعبہ امتحانات سے رجوع کریں۔