صوبائی محکمہ داخلہ و قبائلی امور کااعلامیہ

منگل 19 ستمبر 2017 23:41

کوئٹہ۔19 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2017ء)صوبائی محکمہ داخلہ و قبائلی امور کے ایک حکمنامہ کے مطابق ایس ایس سی ( میٹرک) کے ضمنی امتحانات جو کہ 12ستمبر تا6اکتوبر 2017منعقد ہورہے ہیں کے دوران امتحانی مراکز آرمی پبلک سکول اینڈ کالج اور سیون سٹریم بابر روڈ کوئٹہ کینٹ کی2سوگز کی حدود میں غیر متعلقہ اشخاص کے داخلہ پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔