بلوچستان اسمبلی نے کیبنٹ ڈویژن سے بلوچستان کے ڈومیسائل اورلوکل سرٹیفکیٹ کی بنیادپربھرتی ہونے والے ملازموں کی فہرست طلب کرلی

منگل 19 ستمبر 2017 23:40

کوئٹہ۔19 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2017ء) بلوچستان اسمبلی نے کیبنٹ ڈویژن سے بلوچستان کے ڈومیسائل اورلوکل سرٹیفکیٹ کی بنیادپربھرتی ہونے والے ملازموں کی فہرست طلب کرلی ہے۔ بلوچستان اسمبلی کااجلاس منگل کو اسپیکر راحیلہ حمید خان درانی کی صدارت میں شروع ہوا۔اجلاس میں توجہ دلاؤ نوٹس پر رکن صوبائی اسمبلی عبدالمجید اچکزئی نے کہاکہ وفاقی محکموں اورکارپویشنوں میں بلوچستان کے کوٹہ پر بھرتی ہونے والوں کی تفصیلات جانناچاہتے ہیں توجہ دالاؤ نوٹس پربحث میں حصہ لیتے ہوئے ارکان اسمبلی کاکہناتھاکہ بلوچستان کووفاقی کی سطح پر ملازمتوں میں کبھی جائزہ حصہ نہیں دیاگیاموجودہ وقت گریڈ 21 سے اوپر بلوچستان کاایک افسر بھی وفاق میں تعینات نہیں ہے ۔

ارکان بلوچستان اسمبلی نے کہاکہ بلوچستان میں تعینات ہونے والے دوسرے صوبوں کے افسران کو ایک اضافی گریڈ زائد مراعات اور بمعہ خاندان سال بھر میں 4 ریٹرن ہوائی ٹکٹ دیئے جاتے ہیں جبکہ بلوچستان سی ایس ایس افسران کودوسرے صوبوں اوردورداز علاقوں میں تعیناتی پرایسی کوئی اضافی مراعات نہیں دی جاتی ۔

(جاری ہے)

اسپیکر نے معاملے کی اہمیت کو دیکھتے ہوئے معاملے کوکمیٹی کے حوالے کرنے کاحکم دیا۔تحریک التواء پرحاجی اسلم بلوچ نے پنجگور اوربلوچستان کی سرکاری زمینوں پر غیرقانونی تعمیرات روکنے اورناجائزالائنمنٹ مسنوخ کرنے کامطالبہ کیاہے بعد میں ایوان کی کارروائی 21 ستمبر تک ملتوی کردی گئی ۔

متعلقہ عنوان :