سی ای او ریلوے محمد جاوید انور کا دوسرا شعری مجموعہ ’’کئی منظر ادھورے ہیں‘‘ شائع ہوگیا

منگل 19 ستمبر 2017 23:40

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2017ء) معروف شاعر ، ادیب اورپاکستان ریلویز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد جاوید انور کا دوسرا شعری مجموعہ ’’کئی منظر ادھورے ہیں‘‘کے عنوان سے شائع ہوگیاہے۔

(جاری ہے)

’کئی منظر ادھورے ہیں‘میں 17غزلیات 94نظمیں اور 36قطعات شامل ہیں۔ اس سے قبل چیف ایگزیکٹوآفیسرپاکستان ریلویز کی دوکتابیں، ایک شعری مجموعہ ’’اگرتم لوٹنا چاہو‘‘ اور افسانوں کامجموعہ ’’ برگد‘‘ بھی منظر عام پر آچکا ہے جس کی برصغیرپاک وہند کی قدآور ادبی شخصیات نے پذیرائی کی ہے ۔

متعلقہ عنوان :