سٹریٹ کرائم میںملوث شہبازعرف نیلا گینگ کا سرغ نہ چار ساتھیوں سمیت گرفتار ، اسلحہ برآمد

منگل 19 ستمبر 2017 23:40

فیصل آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2017ء) تھانہ غلام محمدآباد پولیس نے سٹریٹ کرائم میںملوث "شہبازعرف نیلا" گینگ کے سرغنہ کوچار ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا۔ملزمان کے قبضہ سے اسلحہ برآمد کرکے مقدمہ درج کر لیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ غلام محمد آباد پولیس کی ریڈنگ پارٹی نے قبرستان بابا قائم سائیں میں چھاپہ مار کر سٹریٹ کرائم میںملوث "شہبازعرف نیلا" گینگ کے پانچ ڈاکوئوں کو گرفتار کرلیا جن میں گینگ کے سرغنہ شہبازعرف نیلا کو ساتھیوںسرمدعرف سنی،شہبازعرف حیدر،عمردرازعرف رانا اورعابد عرف مُنا شامل ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق ملزمان کے قبضہ سی5 عدد پسٹل برآمد کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔ملزمان سرکل گلبرگ اورسرکل نشاط آباد کے گردونواح میں سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث تھے ۔

متعلقہ عنوان :