جھنگ:محرم الحرام کے دوران سکیورٹی کے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے

منگل 19 ستمبر 2017 23:40

جھنگ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2017ء) محرم الحرام کے دوران سکیورٹی کے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔ضلع میں امن و امان کی صورت حال کوبرقراررکھنے کیلئے تمام جلوسوںاور مجالس پرسکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں ۔یہ بات ڈی پی او مجاہد اکبر نے ایک میڈیا بریفنگ کے دوران کہی ۔

(جاری ہے)

محرم الحرام کے دوران ضلع جھنگ کی چاروں تحصیلیں جھنگ،شورکوٹ ،احمد پور سیال اور اٹھارہ ہزاری کے شہری و دیہی علاقوں میں علم، ذوالجناح اور تعزیہ کے 464ماتمی جلوس برآمد ہونگے جن میںروایتی اورلائسنسی جلوس شامل ہیں۔

ضلعی انتظامیہ اور پولیس نے ضلع میں 74ماتمی جلوسوں کوA) (کیٹگری، 99جلوسوں کو (B)اور 291جلوسوں کوCکیٹگری قرار دیا ہے۔اس دوران ضلع بھر میں مختلف مقامات پر 1624مجالس عزامنعقد ہونگی ان مجالس میں 198کو (A)،537 (B)اور 889 (C)کیٹگری میں شامل کیا گیا ہے۔تمام مجالس اور جلوسوں پرسکیورٹی کے انتظامات انتہائی سخت کئے گئے ہیں تاکہ امن و امان کی صورت حال کوبرقراررکھاجاسکے۔ان تمام مجالس اور جلوسوں پر2700 سے زائدپولیس افسران و ملازمان اور 1500 رضا کار ڈیوٹی سرانجام دیں گے ۔