میرا خیال ہے اب شریف خاندان پرنیب ریفرنسزنہیں چلیں گے، بیرسٹرفروغ نسیم

ن لیگ کی حکومت کے ہوتے ہوئے شریف خاندان کوکچھ نہیں ہوگا،ملزمان ملک سے باہرہوں توکیسزسردخانے میں چلے جاتے ہیں،نجی ٹی وی سے گفتگو

منگل 19 ستمبر 2017 23:31

میرا خیال ہے اب شریف خاندان پرنیب ریفرنسزنہیں چلیں گے، بیرسٹرفروغ ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 ستمبر2017ء) سینیئرقانون دان برسٹرفروغ نسیم نے کہاہے کہ میراخیال ہے کہ اب شریف خاندان پرنیب ریفرنسزنہیں چلیں گے ،ن لیگ کی حکومت کے ہوتے ہوئے شریف خاندان کوکچھ نہیں ہوگا،ملزمان ملک سے باہرہوں توکیسزسردخانے میں چلے جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

منگل کونجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ سرکاری عہدیدارکسی بھی قسم کااقامہ رکھنے کامجازنہیں ہوسکتا،ن لیگ کی حکومت تک شریف خاندان کے مقدمات پرسمجھوتہ ہوگا۔

شریف خاندان ملک میں نہیں ہوں گے توکیسزنہیں چل سکتے ۔انہوںنے کہاکہ میراخیال ہے کہ اب شریف خاندان پرنیب ریفرنسزنہیں چلیںگے ،ملزمان ملک سے باہرہوں توکیسزسردخانے میں چلے جاتے ہیں ۔ن لیگ کی حکومت میں نوازشریف اوربچوں کاکچھ نہیں بگڑنا،پانامہ کیسزمیں انٹرپول سے مددلی جاسکتی ہے ،شریف خاندان ایک بارپھرپیش ہوجائیں توپھروکیل کیس چلاسکتاہی۔

متعلقہ عنوان :