Live Updates

مسلسل شکستوں نے عمران خان کو چڑچڑے پن کا شکار بنا دیا ہے ۔آج ایک چڑا ہوا شخص تقریر کر رہا تھا،مولابخش چانڈیو

عمران قومی مسائل پر بولنے کے بجائے ذاتی حملے کر رہا تھا ۔حاکم علی زرداری پر بولنے والا بتائے کہ ان کے والد کو کس جرم کے تحت نوکری سے نکالا گیا تھا ، مرکزی سیکرٹری اطلاعات پیپلز پارٹی پارلیمینٹیرینزکا عمران خان کے خطاب پر ردعمل

منگل 19 ستمبر 2017 23:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمینٹیرینزکے مرکزی اطلاعات سیکریٹری مولابخش چانڈیو نے اپنے بیان میں عمران خان کی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے ہوئے کہا ہے کہ مسلسل شکستوں نے عمران خان کو چڑچڑے پن کا شکار بنا دیا ہے ۔آج ایک چڑا ہوا شخص تقریر کر رہا تھا،عمران قومی مسائل پر بولنے کے بجائے ذاتی حملے کر رہا تھا ۔

حاکم علی زرداری پر بولنے والا بتائے کہ ان کے والد کو کس جرم کے تحت نوکری سے نکالا گیا تھا ۔

(جاری ہے)

سندھ میں کسی بھی ایک سیاسی ورکر کے خلاف انتقامی کارروائی نہیں ہوئی ۔انھوں نے کہا کہ عمران کو سندھ کی صورتحال کے بارے میں پتا ہی نہیں ہے ۔عمران کو وزیر اعظم بننے کا شوق ہے کیا ان کو پہلے وزارت عظمی چلانے کا تجربہ ہی ۔انھوں نے کہا کہ حیدرآباد کے جلسے کے بارے میں عمران کو بڑی خوش فہمی تھی ،جو دور ہو گئی ۔جلسے میں لوگوں کی عدم شرکت نے عمران کو چڑچڑا بنا دیا۔تقریر کے دوران اپنے ہی کارکنان کو ڈانٹنے والے عمران کو پتہ چل گیا ہے۔ سندھ کے لوگ صرف اور صرف پیپلز پارٹی چاہتے ہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات