جنہوں نے کٹھ پتلی خان کو گالیوں کا لائسنس دیا وہ بھی اس کی گالیوں کی زد میں آنے والے ہیں ،انچارج میڈیا سیل بلاول ہائوس کا عمران کے خطاب پر ردعمل

عمران کو سیاسی لباس پہنانے سے اس کا ماضی نہیں چھپ سکتا ۔آصف زرداری پر تنقید کرنے سے پہلے عمران اپنے باپ دادا کو تعارف کرائیں۔جس شخص کی بہنیں اس کا منہ دیکھنا پسند کرتیں،سریندر ولاسائی

منگل 19 ستمبر 2017 23:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2017ء) انچارج میڈیا سیل بلاول ہائوس سریندر ولاسائی نے حیدر آباد میں عمران خان کی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ جنہوں نے کٹھ پتلی خان کو گالیوں کا لائسنس دیا وہ بھی اس کی گالیوں کی زد میں آنے والے ہیں ۔ عمران کو سیاسی لباس پہنانے سے اس کا ماضی نہیں چھپ سکتا ۔آصف زرداری پر تنقید کرنے سے پہلے عمران اپنے باپ دادا کو تعارف کرائیں۔

جس شخص کی بہنیں اس کا منہ دیکھنا پسند کرتیں وہ اخلاقیات سکھا رہا ہے ۔عمران اور لیاقت جتوئی میں کیا مماثلت ہے لوگ جاننا چاہتے ہیں۔پیپلز پارٹی جمہوریت اور عوام کے پروانوں کی جماعت ہے ۔انھوں نے کہا کہ کٹھ پتلی خان کا کھیل صرف میلے کے لکی ایرانی سرکس ہے ۔انھوں نے کہا کہ عمران خان جھوٹ بول کر سندھ کے لوگوں کو بیوقوف نہیں بنا سکتے۔

(جاری ہے)

سریندر ولاسائی نے کہا کہ نوکری اور سیاست میں فرق نہ سمجھنے والا جھوٹا شخص ملک کیسے چلا سکتا ہے۔

انھوں نے کہا کہ نوکری عمران خان کو مبارک ہو ۔بلاول سیاستدان ہیں اور سیاست کریں گے۔انھوں نے کہا کہ سندھ کے سیاسی کچرے کو اکٹھا کر کے پی پی کو چیلینج کرنے والے کو ناکامی ہوگی۔آج بلاول بھٹو کیلیے جو سوال عمران خان کر رہے ہیں وہی سوال بے نظیر سے متعلق ضیاکیا کرتا تھا۔سریندر ولاسائی نے کہا کہ عمران خان نے ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ وہ ضیاکی باقیات اور نواز شریف کا متبادل ہے۔

متعلقہ عنوان :