ملک میں پٹرول کے وافر ذخائر موجود ہیں، ترجمان پٹرولیم ڈویژن

منگل 19 ستمبر 2017 23:39

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2017ء) پٹرولیم ڈویژن حکومت پاکستان کے ترجمان نے بعض ٹی وی چینلز پر چلائی جانے والی اس خبر کی سختی سے تردید کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ملک میں پٹرول کی قلت پیدا ہو گئی ہے ۔

(جاری ہے)

منگل کو پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری بیان میں ترجمان نے کہا کہ یہ خبر بے بنیاد اورمن گھڑت ہے کیونکہ پٹرول کے وافر ذخائر ملک میں موجود ہیں ۔ ترجمان نے مزید کہا کہ ملک بھر میں معمول کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی ترسیل جاری ہے لہٰذا پٹرول کی قلت کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔