راولپنڈی میں پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلانے کا ہدف حاصل کر لیا گیا ہے، ڈپٹی کمشنر

منگل 19 ستمبر 2017 23:39

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 ستمبر2017ء) ڈپٹی کمشنر راولپنڈی طلعت محمود گوندل نے کہا ہے کہ راولپنڈی میں انسداد پولیو مہم زور و شور سے جاری ہے اور پولیو مہم کے دوسرے روز ضلع راولپنڈی میں پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلانے کا ہدف حاصل کر لیا گیا ہے۔ انہوں نے یہ بات پولیو مہم کا جائزہ اجلاس کے دوران کہی۔

اجلاس میں چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی راولپنڈی ڈاکٹر فیاض احمد بٹ ، ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر عبدالجبار اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسران و انتظامیہ کے افسران نے شرکت کی۔ طلعت محمود گوندل نے کہاکہ پولیو کے خاتمے میں مدد دینا ہر شہری کی اخلاقی اور قومی ذمہ داری ہے اور اس سلسلے میں محکمہ صحت سمیت تمام سرکاری محکمے ، نجی ادارے ۔

(جاری ہے)

اپنا بھرپور کردار اد ا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ18 ۔ ستمبر سے شروع ہونے والی قومی پولیومہم جاری و ساری ہے اور پولیو ٹیمیںگھر گھر جا کر بچوں کو حفاظتی قطرے پلا رہی ہیں اور اس مہم میں بلدیاتی نمائندے بھی اپنا فعال کردار ادا کر رہے ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے کہاکہ کسی بھی علاقے میں پولیو کوادھورا نہ چھوڑا جائے اور جو گھرانے پولیو ویکسین سے انکاری ہیں ان کی نشاندہی کی جائے تاکہ منتخب عوامی نمائندوں اور معززین علاقہ کے تعاون سے ایسے افراد کو قائل کیا جاسکے جو اپنی غفلت کی وجہ سے اپنے بچوں کا مستقبل تاریک کر تے ہیں۔

انہوں نے کہا صرف پولیو ویکسین کے دو قطروں سے پولیو کا خاتمہ کیا جا سکتا ہے اورحکومت نے اس مقصد کیلئے ہر ممکن سہولت فراہم کی ہے تاکہ کوئی بچہ اس ویکسین سے محروم نہ رہے ۔ طلعت محمود گوندل نے کہاکہ پولیو سے بچاو کیلئے خدمات سر انجا م دینے والی ٹیموں کو فول پروف سیکورٹی بھی فراہم کی گئی ہے۔ اس موقع پر ڈاکٹر فیاض احمد بٹ نے پولیو مہم کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

متعلقہ عنوان :