سی بی اے کمیٹی واٹر سپلائی ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے مزدور یونین کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام

سی ڈی اے کے مزدور با شعور ہیں ادارے میں ایک انقلاب برپا ہو چکا ہے، ہم نے اپنے عمل سے ثابت کیا کہ اگر نیتیں صاف ہوں اور قیادت با صلاحیت ہو تو کوئی وجہ نہیں کہ مزدوروں کے مسائل حل نہ ہو سکیں، چوہدری محمد یٰسین

منگل 19 ستمبر 2017 23:38

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 ستمبر2017ء) سی بی اے کمیٹی واٹر سپلائی ڈائریکٹوریٹ سیکٹرآئی ٹین اورآئی الیون سٹاف کی جانب سے قائدین مزدور یونین کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا ،تقریب میں سی ڈی اے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یٰسین ،صدر اورنگزیب خان ،چیئرمین راجہ شاکر زمان کیانی ،سپریم ہیڈ صوفی محمود علی ،چیف آرگنائزر حاجی مشتاق احمد شاہد ،لالہ فرمان ،سردار خان نیازی ،سردار نسیم ممتاز ،محمد خالد گجر ،چوہدری قیصر محمود گجر ،چوہدری منیر ،نعمان کیانی ،محمد فرقان ،محمد وسیم عباس ،سید مسعود شاہ ،محمد کاشف شفیق ،عطا الرحمان ،سائیں محمدصدیق ،مسعود بھٹی ،اقبال حسین شاہ ،محمدظہور ،فیاض خان نیازی ،ناصر سہیل ،فقیر محمد سومرو سمیت سینکڑوں ملازمین نے شرکت کی ،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سی ڈی اے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یٰسین نے کہا کہ یقینا سی ڈی اے کے مزدور با شعور ہیں اور سی ڈی اے میں ایک انقلاب برپا ہو چکا ہے، ہم نے اپنے عمل سے ثابت کیا کہ اگر نیتیں صاف ہوں اور قیادت با صلاحیت ہو تو کوئی وجہ نہیں کہ مزدوروں کے مسائل حل نہ ہو سکیں اور ہم نے آپ لوگوں کے مسائل حل کرکے ثابت کر دیا کہ ہم آپ لوگوں کی بلا تفریق خدمت کرنا چاہتے تھے اور چاہتے ہیں،انھوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ مفاد پرستوں اور مزدور دشمن قوتوں کے خلاف جنگ لڑی ہے اور ہمیشہ حق اور سچ کی فتح ہوئی ہے ، سابقہ لیڈروں نے ہمیشہ تمام سی ڈی اے مزدوروں کو تقسیم کر رکھا تھا اور یہ نام نہاد سی ڈی اے لیبر یونین بھی سابقہ لیڈروں کی بغل بچہ تنظیم ہے جو اپنے سابقہ لیڈروں کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ملازمین کے خلاف سازشیں کر رہی ہے ،لیکن سی ڈی اے کے با شعور ملازمین اس مسترد شدہ مزدور دشمن ٹولے کو رد کر چکے ہیں ،چونکہ ملازمین جانتے ہیں کہ پلاٹوں کی الاٹمنٹ ،عید الائونس رکوانے کے بعد اب مزدور دشمن ٹولہ ملازمین کو ڈبل تنخواہ کا جھانسہ دے کر اپنی سیاسی دوکان چمکانے کی کوشش کر رہا ہے جبکہ سی ڈی اے کے باشعور ملازمین انکے جھانسے میں نہیں آئیں گے ،انشاء اللہ ان وقت کے پجاریوں کی ہر سازش کو مزدوروں کی طاقت سے ناکام بنا دیا جائے گا ۔