وفاقی دارالحکومت کے تاجروں کی متصفانہ قانون کرایہ داری کا دیرینہ مطالبہ پورا کیا جائے، اجمل بلوچ

منگل 19 ستمبر 2017 23:38

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 ستمبر2017ء) مرکزی انجمن تاجراں پاکستان اور ٹریڈرز ایکشن کمیٹی اسلام آباد کے صدر اجمل بلوچ نے کہا ہے کہ وفاقی دارالحکومت کے تاجروں کی متصفانہ قانون کرایہ داری کا مطالبہ دیرینہ ہے اور گزشتہ کئی دہائیوں سے حکومتوں کو یقین دہانیوں کے باوجود تاجر اس سے محروم ہیں۔ اور شہر بھر میں ہونے والی بے دخلیوں سے پریشان ہیں۔

آئی ٹین مرکز سمیت اسلام آباد بھر میں آئندہ جبری ب دخلیوں کی بھر پور مزاحمت کی جائے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹریڈرز ایکشن کمیٹی اسلام آباد کے عہدیدارون کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئی ٹین مرکز میں ایک پلازہ مالک اٹھتالیس دکانداروں کو بے دخل کرنا چاہتا ہے۔

(جاری ہے)

جبکہ مالک خود بیرون ملک مقیم ہے اور اس نے سستا پلازہ خرید کر اس کی قیمت بڑھانا چاہتا ہے لیکن اسلام آباد ک تاجر اب کسی کو جبری طور پر بے دخل نہ ہونے دیں گے انہوں نے وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال سے اپیل کی کہ وہ اسلام آباد میں تاجروںکی بے دخلیوں پر پابندی لگوائیں۔

اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق سینئر نائب صدر اور ٹریڈرز ایکشن کمیٹی کے سیکرٹری اطلاعات خالد چوہدری نے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مصنفانہ قانون کرایہ داری مہیا کرنا موجودہ حکومت کی ذمہ داری ہے۔ جس میں وعدہ کے باوجود کچھ بھی نہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کے تاجر نے قانون کرایہ داری کے لئے تحریک چلانے اور بے دخلیوں کی بھر پور مزاحمت کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور محرم کے بعد اس احتجاجی تحریک کا آغاز کر دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :