سابق ایم ایل ایل ازادکشمیر وپیپلزپارٹی کے رہنماء محمد فاروق شاہ کی رسم قل ادا کردی گئی

منگل 19 ستمبر 2017 23:38

مری۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2017ء) سابق ایم ایل ایل ازادکشمیر وپیپلزپارٹی مری کے رہنماء محمد فاروق شاہ کی رسم قل منگل کے دن جامعہ مسجد خلفاء راشدین لوئر بازار مری میں ادا کردی گئی مولانا قاری راشد اسداللہ عباسی نے مرحوم کی مغفرت کی دعا کروائی رسم قل میں مذہبی،سیاسی،سماجی کاروباری شخصیات ،اہل علاقہ اور عزیز اقارب نے کثیر تعدادمیں شرکت کی اور مرحوم کی مغفرت ،درجات کی بلندی اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ۔