میونسپل کارپوریشن مری کی ملکیتی شی فانگ ہوٹل 33 سالہ لیز ختم ہونے پر سیل

منگل 19 ستمبر 2017 23:36

مری ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2017ء) میونسپل کارپوریشن مری کی ملکیتی شی فانگ ہوٹل مری کو 33 سالہ لیز ختم ہونے پر سیل کردیا گیا۔

(جاری ہے)

. اسسٹنٹ کمشنر مری عارف اللہ خان نے گذشتہ دن مذکورہ ہوٹل کو اپنی موجودگی میں سیل کردیا اپر جھیکاگلی روڈ پر واقع میونسپل کارپوریشن مری کی اراضی پر مقیم خان نامی شخص نے لیز پر جگہ حاصل کرکے ہوٹل تعمیر کیا تھا جسے شی فانگ کا نام دیا گیا تھا اسکی لیز 33 برس کیلئے تھی جو ختم ہونے کے بعد مذکورہ ہوٹل کو سیل کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :