اہلیان دھارجاوا و چٹہ موڑ کے عوام کاسوئی گیس کی فراہمی پر وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کو خراج تحسین

منگل 19 ستمبر 2017 23:36

مری ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2017ء) اہلیان دھارجاوا و چٹہ موڑ نے عوام کے دیرینہ مطالبہ کو پوراکرتے ہوئے سوئی گیس کی فراہمی پر وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کا شاندار الفاظ میں شکریہ ادا کرتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا ہے اور ا ن سے یہ اپیل بھی کی ہے کہ دھارجاوا چٹہ موڑ گائوں میںجہاں جہاں برانچ لائینیں نہیں بچھائی گئیں فوری کام مکمل کرکے موسم سرما سے قبل سوئی گیس کی فراہمی کویقینی بنایاجائے اور دھارجاواکی ڈھوک نڑال کی مرکزی مسجد کی طرف گیس پائپ لائن تاحال نہیں بچھائی گئی جسکی وجہ سے ڈھوک نڑال کے عوام نے محکمہ سوئی گیس کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے وزیر اعظم شاہدخاقان عباسی سے اپیل کی ہے کہ مذکورہ مسجد اور اس سے ملحقہ آبادی کیلئے فوری گیس پائپ لائن بچھانے کے احکامات جاری کئے جائیں یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ ڈھوک نڑال کی مسجد کو جب تک گیس کی فراہمی کو یقینی نہیں بنایاجاتا مذکورہ ڈھوک کے سینکڑوں رہائشی گیس کے کنکشن نہیں لینگے جو محکمہ سوئی گیس کیلئے سوالیہ نشان ہے۔

متعلقہ عنوان :