کوئٹہ، سول ججز اور جوڈیشل مجسٹریٹ کی پوسٹوں کے لئے 2 سالہ تجربہ ہونا لازمی ہے اگر ایسا نہ کیا گیا تو ہم سخت اقدام اٹھانے پر مجبور ہونگے، کمال خان کاکڑ

منگل 19 ستمبر 2017 23:46

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 ستمبر2017ء) کوئٹہ بار ایسوسی ایشن کے صدر کمال خان کاکڑ نے کہا ہے کہ سول ججز اور جوڈیشل مجسٹریٹ کی پوسٹوں کے لئے 2 سالہ تجربہ ہونا لازمی ہے اگر ایسا نہ کیا گیا تو ہم سخت اقدام اٹھانے پر مجبور ہونگے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ سول ججز اور جوڈیشل مجسٹریٹ کی پوسٹوں کے حوالے سے گزشتہ روز بلوچستان ہائی کورٹ نے جو اشتہار دیا گیا تھا جس میں وکالت کے تجربہ کے حوالے سے کوئی ذکر نہیں کیا گیا تھا تجربہ کار اور پریکٹسنگ وکلاء کیساتھ سراسر زیادتی ہے کوئٹہ بار ایسوسی اس کی کسی بھی صورت اجازت نہیں دیں گے اور اس کے لئے کسی حد تک جانے کے لئے تیار ہیں ۔

متعلقہ عنوان :