اسلام آباد،قطرحکومت کا پاکستانی عوام کیلئے مفت سیاحتی ویزے جاری کرنے کااعلان

منگل 19 ستمبر 2017 23:46

اسلام آباد،قطرحکومت کا پاکستانی عوام کیلئے مفت سیاحتی ویزے جاری کرنے ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 ستمبر2017ء)قطرحکومت نے پاکستانی عوام کیلئے مفت سیاحتی ویزے جاری کرنے کااعلان کردیا،سفارتخانہ ہائے قطر(اسلام آباد)کی طرف سے جاری کئے گئے اعلامیے کے مطابق 6ماہ کے قابل قبول پاسپورٹ ریٹرن ٹکٹ اور5ہزارریال کے برابرمالیت کے وسائل کے حامل پاکستانی شہریوں کیلئے قطرکے سیاحتی ویزے فری فراہم کرنے کااعلان کیاہے ۔

(جاری ہے)

اعلامیہ کے مطابق تمام پاکستانی شہریوں کوجوسیاحتی ویزے پرقطرجانے کے خواہشمندہوں پولیوویکسین سرٹیفکیٹ کاحامل ہوناضروری قراردیاگیاہی۔