وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سنیٹر مشاہد اللہ خان سے عالمی بنک کے وفد کی ملاقات،عالمی بنک کے بلیو اقتصادی منصوبے میں فضلہ کے اخراج کو بھی شامل کرنا چاہیے،وفاقی وزیر کی گفتگو

منگل 19 ستمبر 2017 23:46

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2017ء) وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سنیٹر مشاہد اللہ خان سے عالمی بنک کے ایک وفد نے ملاقات کی ۔ وفاقی وزیر نے وفد سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کے ہزاروں ٹن فضلہ کا سمندر میں شامل ہونا نہ صرف سمندری آلودگی کا باعث بنتا ہے بلکہ سمندری نباتات اور ماہی گیری کو بھی نقصان پہنچتا ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ عالمی بنک کے بلیو اقتصادی منصوبے میں فضلہ کے اخراج کو بھی شامل کرنا چاہیے ۔

(جاری ہے)

عالمی بنک کی ماحولیاتی ماہر راحت جبین نے وفاقی وزیر سے درخواست کی کہ عالمی بنک ترقی پذیر ممالک میںسماجی ، اقتصادی حالات کی بہتری پر زور دیتاہے ۔انہوں نے بتایا کہ پنجاب جنگلات کے شعبہ میں بہترین صلاحیتوں کا حامل ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ بلوچستان کے صوبہ میں منینگرووز کی حفاظت کے ذریعے جنگلات کو بحال کرنے کی بہت بڑی صلاحیت ہے۔

انہوں نے وفاقی وزیر کو بتایا کہ منینگرووز جنگلات بلیو معیشت پراجیکٹ کا حصہ ہے اور وہ پائیدار ماہی گیری کے منصوبوں پر بھی کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے وفاقی وزیر کو بتایا عالمی بینک چاہتا ہے کہ وفاقی حکومت عالمی بینک کے فنڈز کو صوبوں کی کارکردگی کی حوصلہ افزائی کے لئے استعمال کرے۔

متعلقہ عنوان :