سینیٹر سعود مجید چیئرمین قائمہ کمیٹی بین الصوبائی رابطہ منتخب ہوگئے

منگل 19 ستمبر 2017 23:46

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2017ء)چیئرمین کمیٹی کے انتخاب کے لئے منعقد ہونے والی ایوان بالا کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا۔ قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں قائد ایوان سینٹ سینیٹر راجہ محمد ظفرالحق، سینیٹرز مشاہد اللہ خان، میر کبیر احمد محمد شاہی، سردار محمد اعظم خان موسیٰ خیل، محمد صالح شاہ، سعیدالحسن مندوخیل، سعود مجید، روزی خان کاکڑ، لیاقت خان ترکئی اور محمد عثمان خان کاکڑ کے علاوہ سینٹ اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اراکین کمیٹی نے متفقہ طورپر سینیٹر سعود مجید کو چیئرمین کمیٹی منتخب کیا۔ چیئرمین کمیٹی سینیٹر سعود مجید نے اراکین کمیٹی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اراکین کمیٹی نے جس اعتماد کا اظہار ان پر کیا ہے وہ اس اعتماد پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے اور اراکین کمیٹی کی آرا اور تجاویز کو خصوصی اہمیت دی جائے گی اور ایوان بالا کی کارکردگی کو مزید بہتر کرنے کے لئے تمام اراکین ملکر لائحہ عمل اختیار کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ اراکین کمیٹی جن مسائل کی نشاندہی کریں گے ان کے حل کے لئے ملکر اقدامات اٹھائے جائیں گے۔