بیگم کلثوم نواز(کل)تیسری سرجری کیلئے ہسپتال میں داخل ہونگی

منگل 19 ستمبر 2017 23:46

بیگم کلثوم نواز(کل)تیسری سرجری کیلئے ہسپتال میں داخل ہونگی
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2017ء)سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی اہلیہ اور لاہور کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 120 سے کامیاب ہونے والی بیگم کلثوم نواز کو (کل) تیسری سرجری کیلئے لندن کے ہسپتال میں داخل کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق بیگم کلثوم نواز کی تیسری سرجری ان کے گلے کے کینسر سے متعلق ہے، اس سرجری کے دوران مریم نواز اور کیپٹن صفدر بھی ان کے پاس ہوں گے۔

(جاری ہے)

اس سے قبل بیگم کلثوم نواز کی لندن میں دو آپریشن ہوچکے ہیں جو کامیاب رہے، دوسرے آپریشن میں ڈاکٹرز نے ان کے سینے سے گلٹیاں نکالی تھیں۔بیگم کلثوم نواز کے آپریشن کے بعد روبصحت ہونے پر ڈاکٹروں نے ان کی تیسری سرجری کا فیصلہ کیا ہے۔سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی اہلیہ علالت کے باعث برطانیہ میں مقیم ہیں، جہاں ڈاکٹر نے ان کے گلے میں کینسر کی تشخیص کی تھی۔ڈاکٹروں کے مطابق ان کا مرض ابتدائی مراحل میں ہے۔