چمن بارڈر کے قریب بم دھماکے کا ایک اور زخمی دم توڑ گیا، جاں بھق ہونے والوں کی تعداد دو ہو گئی

منگل 19 ستمبر 2017 23:34

چمن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 ستمبر2017ء) پاک افغان سرحدی شہر چمن میں بارڈر کے قریب بم دھماکے کا ایک اور زخمی دم توڑ گیا اس طرح جاںبحق ہونیو الوں کی تعداد 2ہوگئی ۔

(جاری ہے)

ایدھی ذرائع کے مطابق گزشتہ روز سرحدی شہر چمن میں پاک افغان بارڈر کے قریب دھماکے کا ایک اور زخمی سول ہسپتال کے ٹراما سینٹر میں دم توڑ گیا خیر محمد نامی شخض کو گز شتہ روز تشویشناک حالت میں کو ئٹہ لا یا گیا تھا چمن دھماکے میں جاں بحق ہو نے والوں کی تعداد 2ہو گئی ۔

متعلقہ عنوان :