جامعہ کراچی، سینٹ میں اساتذہ کی12نشستوں کے لئے ہونے والے انتخابات کے نتائج کا اعلان

منگل 19 ستمبر 2017 23:32

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2017ء) جامعہ کراچی کی سینٹ میں اساتذہ کی12نشستوں کے لئے انتخابات گذشتہ روز کو کلیہ سماجی علوم کی سماعت گاہ میں صبح 9:30 تا دوپہرایک بجے منعقد ہوئے۔

(جاری ہے)

غیر حتمی نتائج کے مطابق کراچی یونیورسٹی ٹیچرز فورم کے غفران عالم سب سے زیادہ 350 ووٹ حاصل کرکے منتخب ہوئے جبکہ دیگر امیدواران میں کراچی یونیورسٹی ٹیچرز فورم کی ڈاکٹر صالحہ رحمان208 ووٹ،ڈاکٹر تنویر عباس 203 ،ڈاکٹر لبنیٰ غزل 215 ،ڈاکٹر ذیشان اخترن203اورڈاکٹر انتخاب الفت 252 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جبکہ ٹیچرزالائنس فارگڈگورننس کے ڈاکٹر محمد اُسامہ شفیق نے 242 ووٹ ،ڈاکٹر محمد علی نے 226 ،ڈاکٹر ریاض احمدنے 217 ،ڈاکٹر ظفراقبال شمس نے 190 اور ڈاکٹر وقار احمد نی210 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی۔

کراچی یونیورسٹی انڈیپینڈنٹ ٹیچرز کی جانب سے فرحان احمد صدیقی 218 ووٹ لے کر منتخب ہوئے۔

متعلقہ عنوان :