انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے تانیہ خاصخیلی قتل کیس میں گرفتار دو ملزمان کو 7 روز کے تفتیشی ریمانڈ پر جھانگارا پولیس کی تحویل میں دے دیا

منگل 19 ستمبر 2017 23:30

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2017ء) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے تانیہ خاصخیلی قتل کیس میں گرفتار دو ملزمان کو 7 روز کے تفتیشی ریمانڈ پر جھانگارا پولیس کی تحویل میں دے دیا۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ سندھ کے حلقہ انتخاب جھانگارا میں 7 ستمبر کو گھر میں گھس کر میٹرک پاس طالبہ تانیہ خاصخیلی کو اغواء کرنے کی کوشش کی گئی تھی اور طالبہ اور اس کے خاندان کی طرف سے مزاحمت پر تانیہ کو اندھادھند فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا تھا، پولیس نے تانیہ خاصخیلی کے والد غلام قادر کی مدعیت میں دو نامزد ملزمان خان محمد عرف خانو نوہانی اور مولا بخش نوہانی عرف مولو کے خلاف جھانگارا تھانہ پر ایف آئی آر نمبر 18/2017 درج کی تھی اور بعدازاں انہیں گرفتار کر لیا گیا تھا۔

گرفتار دونوں ملزمان خان محمد عرف خانو نوہانی اور مولابخش نوہانی عرف مولو کو جھانگارا پولیس نے منگل کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت حیدرآباد میں پیش جہاں سے انہیں 7 روز کے تفتیشی ریمانڈ پر جھانگارا سیہون پولیس کی تحویل میں دے دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :