چوروں اور ڈاکوئوں سے عمران خان ہی عوام کو نجات دلا سکتا ہے، نیب نے پورے شریف خاندان کو لپیٹ لیا ہے، شیخ رشید احمد
میں مناظرے کا چیلنج دیتا ہوں اگر ان کی کرپشن ثابت نہ کر سکا تو کرپشن چھوڑ دوں گا، چوہدری نثار گھونگھٹ اتاریں بلاول نہ بنیں آج شریف خاندان اپنی بنائی ہوئی نیب عدالت میں پیش نہیں ہوا کیا یہ توہین عدالت نہیں ہے، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی این ایل جی گیس اسکینڈل میں پارٹنر ہے دادو میں جلسی ہوئی تھی اور یہاں جلسہ ہو رہا ہے، پی ٹی آئی کے تحت ہٹڑی بائی پاس پر جلسہ عام سے خطاب
منگل 19 ستمبر 2017 23:28
(جاری ہے)
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حیدرآباد کے لوگوں نے میرا دل جیت لیا ہے سنا ہے ایک جلسی دادو میں ہوئی تھی اور یہاں ایک جلسہ پنڈال میں ہو رہا ہے ایک اسٹیج پر ہے اور ایک باہر ہو رہا ہے اس سے جلسے اور جلسی کا فرق واضع ہے، انہوں نے کہا کہ آج ڈیزل کا ذکر چھوڑ دیں کیونکہ ہم بڑی لڑائی لڑ رہے ہیں، شیخ رشید نے چہرے پر ہاتھ پھیرتے ہوئے شریف خاندان اور وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو چیلنج کیا اور کہا کہ وزیراعظم این ایل جی اسکینڈل میں 200 ارب روپے کی کرپشن میں ملوث ہیں اگر میں ان کے پارٹنرشپ کو ثابت نہ کر سکا تو سیاست چھوڑ دوں گا، انہوں نے کہا کہ نیب نے پورے شریف خاندان کو لپیٹ لیا ہے اور اب وہ اپنی بنائی ہوئی نیب عدالت میں پیش نہیں ہو رہا، انہوں نے کہا کہ نوازشریف دبئی میں ملازم ہیں اور کلثوم نواز سعودی عرب کا اقامہ رکھتی ہیں پورے خاندان کے اقامے نکل آئے ہیں، انہوں نے کہا کہ جو لوگ بھی قومی اداروں کے خلاف زبان درازی کر رہے ہیں ان کی زبان کھینچ لینی چاہیے، شیخ رشید نے کہا کہ چوہدری نثار بلاول نہ بنیں اور گھونگھٹ اتاریں، انہوں نے کہا کہ میں عمران خان کے ساتھ ہوں اور غریبوں تبدیلی اور انقلاب کی آواز ہوں میں نے ہمیشہ دوستی اور دشمنی نمبر ون سے کی ہے، انہوں نے کہا کہ جب تک ملک میں کرپشن ختم نہیں ہوتی عوام کو کوئی حق نہیں مل سکتا جس ترقی کی بات کی جا رہی ہے وہ صرف شریف خاندان کی ہوئی ہے، انہوں نے کہا کہ رانا ثناء اللہ کی باتیں سنیں کیا وزیر اس طرح کے ہوتے ہیں، انہوں نے کہا کہ سندھ کے عوام ڈاکو حکمرانوں کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں اسی صورت میں ملک کے حالات تبدیل ہو سکتے ہیں۔
مزید قومی خبریں
-
حکومت کی اقتصادی حکمت عملی میں صنعتی ترقی اور برآمدات کا فروغ اولیں ترجیح ہے، بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں‘رانا تنویر حسین
-
وزیرِاعلی سندھ نے پیپلزبس سروس آٹو میٹڈ فیئر کلکشن سسٹم کا افتتاح کر دیا
-
حکومت کسانوں، گندم کے مسئلے پر بہت فکر مند ہے‘ احسن اقبال
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا راجن پور میں 8 سالہ بچی سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس
-
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن آمدہ حج سیزن کے دوران تقریبا ً34 ہزار عازمین حج کو 170 پروازوں کے ذریعے حجازمقدس پہنچائے گی
-
وزیرمواصلات عبدالعلیم خان کا سمبڑیال کھاریاں موٹروے کا فضائی دورہ
-
9 مئی واقعات کی شفاف تحقیقات کے بغیرملک آگے نہیں بڑھ سکتا ، زرتاج گل
-
کلر کہار، ڈرائیور اپنے کی ٹریکٹر کی زد میں آ کر جاں بحق
-
9 مئی: عمرسرفرازچیمہ کی درخواست ضمانت پرسرکاری وکیل سے دلائل طلب
-
9 مئی : ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت کی درخواستوں پر پراسیکیوشن کو کل تک مہلت
-
ٹرانسپورٹرز کے جائز مسائل حل کئے جائیں گے ،انسداد سمگلنگ کارروائی جاری رہے گی ،میرسرفرا زبگٹی
-
گورننس کی بہتری کیلئے اقدامات اٹھا ئے جا رہے ہیں ،سول سروسز کے تمام گروپس کو ساتھ دینا ہوگا،وزیر اعلی بلوچستان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.