Live Updates

شاہد خاقان عباسی نے مجھے چیلنج کیا ہے ، ثابت نہ کر سکا ایل این جی کے پارٹنر ہیں تو سیاست چھوڑ دوں گا ،شیخ رشید احمد

حدیبیہ پیپرز مل کیس نے پورے ٹبر کو گھیرے میں لے لیا ہے ، میرے پاس ایک گولی والاپستول ہے،جو 62، 63 میں نوازشریف کوٹھک کرکے لگی، چوروں اورلٹیروں سے نجات صرف عمران خان دلاسکتا ہے،تحریک انصاف کے جلسے سے خطاب

منگل 19 ستمبر 2017 23:28

شاہد خاقان عباسی نے مجھے چیلنج کیا ہے ، ثابت نہ کر سکا  ایل این جی کے ..
حیدر آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 ستمبر2017ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے مجھے چیلنج کیا ہے ، اگر ثابت نہ کر سکا کہ خاقان عباسی ایل این جی کے پارٹنر ہیں تو سیاست چھوڑ دوں گا ،حدیبیہ پیپرز مل کیس نے پورے ٹبر کو گھیرے میں لے لیا ہے ، میرے پاس ایک گولی والاپستول ہے،جو 62، 63 میں نوازشریف کوٹھک کرکے لگی، چوروں اورلٹیروں سے نجات صرف عمران خان دلاسکتا ہے۔

منگل کے روز حیدر آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ زندگی میں دوستی اور دشمنی نمبر ون سے کی ، کرپشن کرنے والوں کو بے نقاب کروں گااورمیں ثابت کردوں گا کہ کس نے کتنی کرپشن کی میرے پاس ایک گولی والاپستول ہے،جو 62، 63 میں نوازشریف کوٹھک کرکے لگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اب شاہد خاقان کی باری ہے،خاقان نفلوں کی مار ہے، شاہد خاقان عباسی نے مجھے چیلنج کیا ہے ، اگر ثابت نہ کر سکا کہ خاقان عباسی ایل این جی کے پارٹنر ہیں تو سیاست چھوڑ دوں گا ،حدیبیہ پیپرز مل کیس نے پورے ٹبر کو گھیرے میں لے لیا ہے،ملک میں کرپشن ختم نہیں ہوئی تو غریب کو کچھ نہیںملے گا، چوروں اورلٹیروں سے نجات صرف عمران خان دلاسکتا ہے۔

شیخ رشید احمد نے کہا کہ نواز شریف آج نیب کی عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے جو ان کی بنائی ہوئی ہے،نوازشریف آج عدالت میں پیش نہیں ہوئے،کیا یہ توہین عدالت نہیں چودھری نثار بلاول مت بنو،شہباز شریف دل پر ہاتھ رکھ کر فیصلہ کرو۔ انہوں نے کہا کہ حیدر آباد کے عوام نے دل جیت لیا ، یہاں عوام کا سمندر ہے،دادو میں تو جلسی ہوئی تھی۔۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات