وزراء اور وزیر اعظم کے بیانات سے دشمن کو بات کرنے کا موقع دیا جا رہا ہے،خورشید شاہ

دنیا ہمارا موقف ماننے کو تیار نہیں تو یہ حکومت کی ناکامی ہے،اپوزیشن لیڈر

منگل 19 ستمبر 2017 23:28

وزراء اور وزیر اعظم کے بیانات سے دشمن کو بات کرنے کا موقع دیا جا رہا ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 ستمبر2017ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے حکومتی وزراء ور وزیراعظم کی جانب سے پہلے اپنا گھر ٹھیک کرنے سے متعلق بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاہے کہ دشمن کو بات کرنے کا موقع دیا جا رہا ہے۔پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا کہ کچھ تو ہے جو ایسے بیانات دیئے گئے۔

(جاری ہے)

مگر سوال ہے کہ یہ بات پہلے کیوں نہیں کی گئی انہوں نے کہا کہ اگر وزیراعظم اور وزیر خارجہ کہہ رہے ہیں کہ گھر کو درست کرنے کی ضرورت ہے تو یقیناً کچھ بات ہے۔ ان بیانات سے دشمن ممالک کو پاکستان مخالف پراپیگنڈے کا موقع ملا ہے۔ دنیا ہمارا موقف ماننے کو تیار نہیں تو یہ حکومت کی ناکامی ہے۔انہوں نے جمہوریت کے تسلسل سے متعلق آرمی چیف کے بیان کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر جمہوریت کو چھیڑا گیا تو یہ پاکستان کے ساتھ سب سے بڑی دشمنی ہو گی۔خورشید شاہ نے کہا کہ چیئرمین نیب کے معاملے پر اپوزیشن سے مشاورت جاری ہے۔