اکسفورڈ ڈکشنری میں "بگ لائی" کو تبدیل کرکے "گلالائی" کردیا گیا ہے۔ فواد چودھری عائشہ گلالئی پر برس پڑے۔

منگل 19 ستمبر 2017 22:12

اسلام آباد:(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 ستمبر2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر الزامات لگانے والی اہی کی پارٹی کی سابق رہنما عائشہ گلالئی پر برس پڑے۔

(جاری ہے)

فواد چودھری کا کہنا تھا کہ عائشہ گلالئی کے الزامات اور جھوٹ کی وجہ سے آکسفوڈ ڈکشنری میں "بگ لائی" کی جگہ لفظ "گلالئی" استعمال ہورہاہے۔

فواد چودھری نے مزید کہا کہ جو عورت اپنی سیٹ بچانے کے لیے کئی ماہ تک چپ رہے اور بعدازاں میڈیا پر آکر ایسی گفتگو کرے تو اس خاتون کے کردار کا اندازہ آپ خود لگاسکتے ہیں جبکہ عائشہ گلالئی کے الزامات اور انکی گفتگو پر انہیں امید ہے کہ الیکشن کمیشن انکو ڈس کوالیفائی کرے گی۔ فواد چودھری نے کیسے میڈیا سے سامنے عائشہ گلالئی پر طنز کیا؟ جاننے کے لیے ویڈیو ملاحظہ کیجیئے۔

متعلقہ عنوان :