ملک کو سیاسی ومعاشی طور پر مستحکم بنانے کیلئے بیرونی پالیسیوں کو مسترد کرنا ہوگا، سربراپاکستان سنی

حکومت توانائی بحران کے خاتمے اور سستی بجلی فراہم کرنے کا وعدہ پورا کرے ،ثروت اعجاز قادری

منگل 19 ستمبر 2017 23:23

ملک کو سیاسی ومعاشی طور پر مستحکم بنانے کیلئے بیرونی پالیسیوں کو مسترد ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2017ء) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ ملک کو سیاسی ومعاشی طور پر مستحکم بنانے کیلئے بیرونی پالیسیوں کو مسترد کرنا ہوگا،حکومت توانائی بحران کے خاتمے اور سستی بجلی فراہم کرنے کا وعدہ پورا کرئے ،2018میں اہلسنت کی پارلیمنٹ میں نمائندگی کو کوئی روک نہیں سکے گا ،اتحاد ویکجہتی سے بڑی سے بڑی قوت کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے ،سیاسی شعور اجاگر کرنے کی ضرورت ہے ،ہمارا مقابلہ عوام دشمن پالیسیوں سے ہے ،عوامی مسائل کے حل کیلئے ملک میں نظام مصطفی کے نفاذ کی جدوجہد جاری رکھیں گے ،عوام کو بنیادی حقوق سے محروم کرنے کی روش ختم نہیں ہوئی تو عوام کو سڑکوں پر لائیں گے ،عوام کو سستا راشن ،سستی بجلی ،امن اور تفریح گاہ مہیا کرنا حکومت کا آئینی فرض ہے ،عوام کو اچھی تعلیم ،صحت فراہم کرنے میں حکومت کی کاکردگی مایوس کن ہے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت پر رابطہ کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ جمہوری معاشروں میں عوام کو بنیادی حقوق کے ساتھ مکمل سماجی تحفظ بھی فراہم کیا جاتا ہے ،پاکستان میں سماجی تحفظ کا اب تک کوئی موثر نظام موجودنہیں جس کی وجہ سے معاشرے میں عدم استحکام کا احساس عام ہورہا ہے ،جمہوریت مایوسیوں کو ختم خوشحالی وترقی کو پروان چڑھاتی ہے مگر اس کے برعکس عوام آج بھی بے روزگاری کا شکار ہیں ،غربت کے خاتمے کیلئے کسی بھی حکومت نے خاطر خواہ اقدامات نہیں کئے ہر دور میں مہنگائی آسمان کو چھوتی رہی اور آج مہنگائی بام عروج پر ہے ،ایک طرف بے روز گاری دوسری طرف بڑھتی ہوئی مہنگائی نے غریب سے آخری نوالہ تک چھین لیا ،ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ حکومت غریبوں کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کرئے ، غربت کو ختم کئے بغیر دہشتگردی کے ناسور کا مکمل خاتمہ ممکن نہیں ہے ،انہوں نے کہا کہ غریب عوام کیلئے تعلیم ،اسپتالوں میںمفت یا سستا علاج اور غریبوں کو اجناس مہیا کرنا حکومت ترجیعات میں شامل کرے ۔

متعلقہ عنوان :