Live Updates

عمران خان نظام کو تہس نہس کرنا چاہتے ہیں، سعید غنی

ملک کو بھٹو کی پیپلزپارٹی کی ضرورت ہے،نظریہ بھٹو کو ختم کرنے کے لئے مذہبی انتہاپسندی کو پروان چھڑایا گیامذہبی انتہاء پسندی سے ملک کو نقصان پہنچا، تعزیتی ریفرنس سے خطاب

منگل 19 ستمبر 2017 23:41

عمران خان نظام کو تہس نہس کرنا چاہتے ہیں، سعید غنی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 ستمبر2017ء) پی پی کراچی ڈویڑن کے جنرل سیکریٹری رکن سندھ اسمبلی سعید غنی کا تعزیتی ریفرنس سے خطاب میں کہا ہے کہ آج ملک کو بھٹو کی پیپلزپارٹی کی ضرورت ہے۔نظریہ بھٹو کو ختم کرنے کے لئے مذہبی انتہاپسندی کو پروان چھڑایا گیامذہبی انتہاء پسندی سے ملک کو نقصان پہنچا جبکہ نظریہ بھٹو آج بھی زندہ ہے ۔

سعید غنی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن لیڈر کو تبدیل کرنے کی خواہش عمران خان کا حق ہے۔عمران خان کے لئے شاید یہ نظام ترجیعی نہیں ہے،عمران خان زاتی ٹارگیٹ کی تکیمل کے لئے کوششیں کرتے ہیں ۔پیپلزپارٹی زمہ دارانہ اپوزیشن کا کردار ادا کرتی ہے۔پی ٹی آئی اور ایم کیوایم سمیت دیگر جماعتیں بھی مل جائیں تب بھی اپوزیشن لیڈر تبدیل نہیں کرسکتے۔

(جاری ہے)

عمران خان نظام کو تہس نہس کرنا چاہتے ہیں۔ملک میں بحران پیدا کرنے کی خواہش کی تکمیل کے لئے عمران خان اپنا اپوزیشن لیڈر لانا چاہتے ہیں۔عدالتی فیصلے پر بات کرنے کا ہرکسی کو حق حاصل ہے۔نواز شریف اور مریم نواز کے بیانات سے ایسا لگتا کہ وہ سپریم کورٹ کے اسٹرکچر پر سوالات کھڑے کررہے ہیں۔اپنے ٹارگیٹس کی تکمیل کے لئے عدالتی نظام پر سوال اٹھانا ٹھیک نہیں ہے۔نوازشریف کو عدالتوں سے ریلیف بھی ملا ہے۔مسلم لیگ ن کے حوالے سے نیب کا دوہرا معیار ہے۔نیب کوشش کرے گی کہ نوازشریف کے خاندان کو بچایا جائے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :