لیگی وزراء اداروں کو لڑانے اور ریاست کو کمزور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، پوری کابینہ بیان بازی میں لگی ہے،لطیف کھوسہ

منگل 19 ستمبر 2017 23:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 ستمبر2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر سردار لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ لیگی وزراء اداروں کو لڑانے اور ریاست کو کمزور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ پوری کابینہ بیان بازی میں لگی ہے۔ نجی ٹی وی ے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے لطیف کھوسہ نے کہا کہ فوج اور عدلیہ کے خلاف بات کرنے کی سزا نا اہلی ہے۔

(ن) لیگ کی پوری کابینہ بیان بازی پر لگی ہوئی ہے۔ یہ لوگ عوام کو اکسانے ، اداروں کو لڑانے اور ریاست کو کمزور کرنے کی پوری کوشش کر رہے ہیں۔ یہ لوگ جمہوریت اور سیاست کو کمزور کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عدلیہ نے حدیبیہ پیپر ملز کیس میں اپیل نہ کرنے پر نیب سے سوال کیا ایک سوال پر کہا کہ پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے عدالتوں کا سامنا کیا۔

(جاری ہے)

ہم جیلوں میں گئے یں۔ ہم نے کوڑے کھائے ۔ قید و بند کی صعوبتیں برداشت کیں اور مقدمات سے بری ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ اور عمران خان کا رویہ ایک جیسا ہے ۔ یہ لوگ عدالتوں میں پیش نہیں ہو رہے ۔ نواز شریف اور ان کے خاندان کو گرفتار کیا جا سکتا ہے۔ عمران خان کے بھی وارنٹ نکلے ہوئے ہیں وہ بھی پیش نہیں ہو رہے ۔ اس طرح سے قانون کی حکمرانی کیسے ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان اور نواز شریف کہتے ہیں ہم نے کچھ کیا ہی نہیں ہے۔ ہم کیوں عدالتوں کے سامنے پیش ہوں۔ اگر عدالتوں کے سامنے پیش نہیں ہوں گے تو گناہ گار اور بے قصور ہونے کا پتہ کیسے چلے گا ۔ آپ عدالت جا کر ثابت کریں کہ الزامات غلط ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قانون بے بس نہیں ہے۔ شریف خاندان کے لوگ واپس نہ آئے تو مفروری کی 3، 3سال ہو گی انہیں ریڈ وارنٹ کے ذریعے بھی واپس لایا جا سکتا ہے۔۔

متعلقہ عنوان :