لاہور کے معرکہ میں مسلم لیگ (ن )کی کامیابی کے بعد سیاسی مخالفین کو اپنی قوت کا اندازہ ہوگیا, چوہدری کاشف رندھاوا

منگل 19 ستمبر 2017 23:19

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 ستمبر2017ء) صوبائی جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ ( ن ) یوتھ ونگ پنجاب چوہدری کاشف نواز رندھاوا نے کہا ہے کہ لاہور کے معرکہ میں مسلم لیگ (ن )کی کامیابی کے بعد سیاسی مخالفین کو اپنی قوت کا اندازہ ہوگیا کہ اب ان کی عوام میں کوئی حیثیت نہیں ہے ‘ پرویزمشرف نے بھی طاقت کااستعمال کیاتھا لیکن آج ان پاکستان کی دھرتی پرقدم رکھنابھی مشکل ہوچکا ہے جبکہ میاںنوازشریف خاندان کوجلاوطنی کے بعدقوم نے سرآنکھوںپربٹھاکراپنے ووٹ کی طاقت سے ایوان اقتدارپہنچادیاتھا۔

(جاری ہے)

99ء میں(ق) لیگ مہرہ تھی اورآج دشمن ملک کے سامنے ہتھیارپھینکنے والے نیازی کی باقیات مہرہ ہے۔مسلم لیگ (ن) قانونی جنگ کے ساتھ میدان میںسیاسی جنگ بھی لڑے گی جس میںمخالفین اورپردہ سکرین کے پیچھے چھپے ان کے سرپرستوںکوشکست ہوگی۔ محترمہ مریم نواز نے صوبائی صدر یوتھ ونگ چوہدری کاشف نواز کی قیادت میں یوتھ ونگ کے کارکنوں کی ضمنی الیکشن میں انتھک محنتوں کو کاوشوں کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ بیگم کلثوم نواز کی کامیابی سے مخالفین کے منہ بند ہوچکے ہیں ۔ آئندہ الیکشن 2018 ء میں مسلم لیگ ( ن ) میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں ریکارڈ کامیابی حاصل کرکے مخالفین کی ضمانتیں ضبط کرا دیں گے ۔

متعلقہ عنوان :