اٹک، نوسر باز مافیا کے منظم گروہ نے حکومت پنجاب کے جعلی لیٹر پیڈ پرنوجوانوں کو ملازمتوں کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے بٹو ر لیے

منگل 19 ستمبر 2017 23:19

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 ستمبر2017ء) نوسر باز مافیا کے منظم گروہ نے حکومت پنجاب کے جعلی لیٹر پیڈ پر چیئرمینزیونین کونسلزاور سیکرٹریز یونین کونسلز کی آنکھوں میں دھول جھونک کر نوجوانوں کو ملازمتوں کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے بٹو ر لیے اس با ت کا انکشاف چیئر مین یونین کونسل شینکہ مولانا جابر علی کی ضلع کونسل کے اجلاس میں ایک قرار داد میں سامنے آیا مولانا جابر علی نے اپنی قرارد اد میںلکھا ہے کہ اپریل اور مئی 2017؁ء میں یونین کونسل شینکہ میں پنجاب حکومت کی جانب سے ایک خط آیا جس میں سوئی نادرن گیس ، محکمہ تعلیم اور دیگر سرکاری محکموں میں سرکاری نوکریوں کے لیے یونین کونسل سطح پر دس پڑھے لکھے بے روزگار نوجوانوں کی فہرست مانگی گئی جس میں درخواست دہندہ کا مکمل تعارف ، موبائل نمبر اور مکمل پتہ کے ساتھ تعلیمی اہلیت مانگی گئی اگست کے مہینے میں بھیجے گئے بے روزگار نوجوانوں کے موبائل نمبر ز پرفون آئے اور کہا گیا کہ آپ لوگوں کے کال لیٹرز واپس چلے گئے ہیں جو کہ آپ کو لاہور کے ایک خاص پوسٹ آفس سے لینے ہیں اور دوسرے دن کی آخری تاریخ میں انٹرو یو کے لیے راولپنڈی جانا ہے اس لیے آپ میڈیکل فیس انٹرویو فیس اور دیگر فیس دیے گئے نمبرز پر آن لائن کرائیں اور اس طرح ان امیدواروں سے لاکھوں روپے فراڈ کے ذریعے ہتھیا لیے گئے ضلع کونسل کے اجلاس میں دیگر کئی چیئرمینوں نے بھی بتایا کہ اُن کی یونین کونسل میں بھی اسی طرح کی کاروائی ہوئی ہے چیئرمین چن حسن فردوس ، ملک ریاض الدین اعوان اور مولانا جابر علی نے اس معاملہ کو سنجیدگی سے لینے اور اس مسئلہ کو خصوصی طور پر اُٹھانے کے لیے مطالبہ کیا تاکہ اس نوسر بازی اور لوٹ مار کو روکا جا سکے کیونکہ جن نوجوانوں کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے اُس کا ازالہ کیا جانا چاہیے اور ایسے گروہ بے نقاب ہونے چاہییں تاکہ آئندہ شریف شہریوں کو لوٹنے سے بچایا جا سکے ۔

متعلقہ عنوان :