میر مرتضیٰ ایک جری اور بہادر شخص تھے ، اپنی زندگی ڈکٹیٹرشپ کے خلاف لڑنے کیلئے وقف کی تھی، یقین ہے کہ میر مرتضیٰ کے قاتل بے نقاب ہوں گے اور ا ن کو سزا بھی ملے گی،جس پراسرار ماحول میں ان کو اورتحقیقاتی افسر کو قتل کیا گیا اس شک کو یہ تقویت ملتی ہے کہ ایک بھٹو کی جانب لے کر دوسرے بھٹو کو اس کے قتل کا الزام دیا جائے

پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف زرداری کا میر مرتضیٰ بھٹو کی 21ویں برسی کے موقع پر پیغام

منگل 19 ستمبر 2017 23:16

میر مرتضیٰ ایک جری اور بہادر شخص تھے ، اپنی زندگی ڈکٹیٹرشپ کے خلاف لڑنے ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 ستمبر2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ میر مرتضیٰ ایک جری اور بہادر شخص تھے جنہوں نے اپنی زندگی ڈکٹیٹرشپ کے خلاف لڑنے کیلئے وقف کی تھی،ہمارا یقین ہے کہ میر مرتضیٰ کے قاتل نہ صرف بے نقاب ہوں گے بلکہ انہیں سزا بھی ملے گی،جس پراسرار ماحول میں انہیں اورپھرانکے قتل کے تحقیقاتی افسر کو قتل کیا گیا اس شک کو یہ تقویت ملتی ہے کہ ایک بھٹو کی جانب لے کر دوسرے بھٹو کو اس کے قتل کا الزام دیا جائے۔

منگل کو میر مرتضیٰ بھٹو کی 21ویں برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ میر مرتضیٰ بھٹو نے سخت ترین جلاوطنی برداشت کی، اپنی والدہ اور ہمشیرہ پر ڈکٹیٹرشپ کی جانب سے ظلم ہوتے ہوئے دیکھا، اپنے والد اور بھائی کے قتل کا صدمہ برداشت کیا لیکن انہوں نے اپنے اصولوں کو نہیں چھوڑا اور ڈکٹیٹر سے کسی بھی مفاہمت سے انکار کر دیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جس پراسرار ماحول میں انہیں قتل کیا گیا اور اس کے بعد ان کے قتل کے تحقیقاتی افسر کو بھی پراسرار انداز میں قتل کر دیا گیا اس سے اس شک کو یہ تقویت ملتی ہے کہ ایک بھٹو کی جانب لے کر دوسرے بھٹو کو اس کے قتل کا الزام دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ تاریخ میں کوئی چیز راز نہیں رہتی اور یہ ہمارا یقین ہے کہ میر مرتضیٰ کے قاتل نہ صرف بے نقاب ہوں گے بلکہ انہیں سزا بھی ملے گی۔ میر مرتضیٰ ایک جری اور بہادر شخص تھے جنہوں نے اپنی زندگی ڈکٹیٹرشپ کے خلاف لڑنے کے لئے وقف کر دی تھی۔ آصف علی زرداری نے میر مرتضیٰ بھٹو کی روح کے ایصال ثواب اور انہیں جنت میں اعلیٰ درجات کی دعا کی اور انہوں نے میر مرتضیٰ کے وارثوں کے لئے صبر جمیل کی بھی دعا کی۔

متعلقہ عنوان :