گزشتہ مالی سال کے دوران شرح نمو 5.28 فیصد رہی ، رواں سال چھ فیصد رہنے کا امکان ہے ،عالمی اداروں نے بھی پاکستان کے معاشی ریکارڈ کو بہتر بنایا ،موڈیز اور سٹینڈرڈ اینڈیورز نے ہماری ریٹنگ بڑھائی ‘ وفاقی پی ایس ڈی پی کے تحت ترقیاتی منصوبوں کے لئے 1001 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں‘

لارج سکیل مینوفیکچرنگ اور زرعی شعبے کی شرح نمو میں نمایاں اضافہ ہوا ‘ غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 21 ارب ڈالر سے بڑھ گئے ہیں‘ کرنٹ اکائونٹ خسارے میں اضافے کی وجہ درآمدات میں اضافہ اور برآمدات میں کمی ہے وفاقی وزیر تعلیم و تربیت بلیغ الرحمان کا سینیٹ میں معاشی صورتحال پر سٹیٹ بنک کی تیسری سہ ماہی رپورٹ 2016-17ء پر بحث سمیٹتے ہوئے خطاب

منگل 19 ستمبر 2017 23:16

گزشتہ مالی سال کے دوران شرح نمو 5.28 فیصد رہی ، رواں سال چھ فیصد رہنے کا ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 ستمبر2017ء) وفاقی وزیر برائے تعلیم و تربیت بلیغ الرحمان نے کہا ہے کہ گزشتہ مالی سال کے دوران شرح نمو 5.28 فیصد رہی اور رواں سال چھ فیصد رہنے کا امکان ہے۔ عالمی اداروں نے بھی پاکستان کے معاشی ریکارڈ کو بہتر بنایا ہے ،موڈیز اور سٹینڈرڈ اینڈیورز نے ہماری ریٹنگ کو بڑھایا ہے‘ وفاقی پی ایس ڈی پی کے تحت ترقیاتی منصوبوں کے لئے 1001 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں‘ لارج سکیل مینوفیکچرنگ اور زرعی شعبے کی شرح نمو میں نمایاں اضافہ ہوا ہے‘ غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 21 ارب ڈالر سے بڑھ گئے ہیں‘ کرنٹ اکائونٹ خسارے میں اضافے کی وجہ درآمدات میں اضافہ اور برآمدات میں کمی ہے۔

منگل کو ایوان بالا میں معاشی صورتحال کے حوالے سے سٹیٹ بنک کی تیسری سہ ماہی رپورٹ برائے 2016-17ء پر بحث سمیٹتے ہوئے وزیر مملکت بلیغ الرحمان نے کہا کہ سٹیٹ بنک ایک خودمختار ادارہ ہے‘ دبائو کے تحت اس کے مندرجات تبدیل نہیں کرائے جاسکتے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ 2016-17ء کی تیسری سہ ماہی کی رپورٹ آچکی ہے۔ چوتھی سہ ماہی رپورٹ بھی جلد پیش کردی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ کرنٹ اکائونٹ خسارے میں اضافے کا بھی رپورٹ میں ذکر ہے۔ قرضے کا اندازہ جی ڈی پی کی شرح نمو کے مطابق ہی لگایا جاتا ہے۔ ملکی اور غیر ملکی غیر قرضہ اس سال 59.3 فیصد تک رہنے کا امکان ہے۔ 2015-16ء میں پی ایس ڈی پی 602‘ 2016-17ء میں 1733 ارب روپے اور موجودہ مالی سال میں 1001 ارب روپے مختص کئے گئے۔ صوبائی ترقیاتی پلان بھی ملا دیئے جائیں دو ٹریلین روپے اس سال ترقیاتی کاموں پر خرچ کئے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ مالی سال کے دوران شرح نمو 5.28 فیصد رہی اور رواں سال چھ فیصد رہنے کا امکان ہے۔ عالمی اداروں نے بھی پاکستان کے معاشی ریکارڈ کو بہتر بنایا ہے۔ موڈیز اور سٹینڈرڈ اینڈیورز نے ہماری ریٹنگ کو بڑھایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے زرعی پیکج کی وجہ سے زرعی شعبے کی شرح نمو 3.5 فیصد رہی۔ خدمات کے شعبے میں بھی بہتری آئی ہے۔

غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر بھی بڑھے ہیں اور یہ 21 ارب 40 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کرنٹ اکائونٹ خسارے میں اضافے کی وجہ برآمدات میں کمی اور درآمدات میں اضافہ ہے۔ ٹیکسٹائل کی برآمدات بڑھانے کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لارج سکیل سٹرکچرنگ کی شرح نمو میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ ملک میں تیل کی کھپت میں اضافے سے آئل بل بھی بڑھا ہے۔