اقتصادی شعبے میں ترقی اور تعلقات کو مزید مستحکم بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے ، پاکستان اور سعودی عرب خطے میں امن کے لئے کردار کرتے رہیں گے

وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کی سعودی سفیر نواف سعید المالکی سے ملاقات میں گفتگو

منگل 19 ستمبر 2017 23:13

اقتصادی شعبے میں ترقی اور تعلقات کو مزید مستحکم بنانا وقت کی اہم ضرورت ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 ستمبر2017ء) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ اقتصادی شعبے میں ترقی اور تعلقات کو مزید مستحکم بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے ، پاکستان اور سعودی عرب خطے میں امن کے لئے کردار کرتے رہیں گے ۔ وہ منگل کو سعودی سفیر نواف سعید المالکی کے ساتھ ملاقات میں گفتگو کررہے تھے ۔

(جاری ہے)

احسن اقبال نے کہا کہ انتہا پسندی مسلم دنیا کیلئے چیلنج ہے جسے ہم نے ملکر شکست دینا ہے ، ہمیں اقتصادی شعبے میں ترقی اور تعلقات کو مزید مستحکم بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب خطے میں امن کیلئے کردار ادا کرتے ہیں گے ۔ سعودی سفیر نے کہا کہ اقتصادی راہداری پوری امت مسلمہ کیلئے سود مند ثابت ہوگی ۔