مریم نوازشریف کے قدموں تلے اسٹیٹ منسٹر مریم اورنگزیب کا بیٹھنا، سوشل میڈیا پر مریم نوازاورنگیزب کو شدید تنقید کا سامنا

منگل 19 ستمبر 2017 21:11

مریم نوازشریف کے قدموں تلے اسٹیٹ منسٹر مریم اورنگزیب کا بیٹھنا، سوشل ..
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 ستمبر2017ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا نوازشریف کی بیٹی مریم نوازشریف کے قدموں تلے بیٹھنے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

(جاری ہے)

اسٹیٹ منسٹر مریم اورنگزیب کا مریم نوازشریف کے قدموں تلے بیٹھنے پر سوشل میڈیا صارفین نے انہیں سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے تاہم اسی حوالے سے مختلف کارٹونز بھی سوشل میڈیا پر دیکھنے میں آئیں ہیں۔ مشہور صحافی اور تجزیہ کار روف کلاسرا کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ وہ مریم اورنگزیب کی بطور منسٹر اور ذاتی حیثیٹ کی بہت عزت کرتے ہیں لیکن اس اقدام کے بعد اب انکے دل میں مریم اورنگزیب کی عزت کم ہوگئی ہے۔