گوجرانوالہ: معمر شخص کو تیز دھار آلے سے موت کے گھاٹ اتار دیا گیا

منگل 19 ستمبر 2017 23:13

گوجرانوالہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2017ء) سفاک قاتلوں نے تیز دھار آلہ سے شہ رگ کاٹ کر معمر شخص کو موت کے گھاٹ اتار دیا ، سول لائن پو لیس نے نعش ہسپتال منتقل کر کے تحقیقات شروع کر دی ، تفصیلات کے مطابق سندھ کے رہائشی ستر سالہ سعادت حسین کو نامعلوم ملزمان نے تیز دھار آلہ سے شہ رگ کاٹ کر موت کے گھاٹ اتارنے کے بعد اسکی نعش بخاری روڈ پاسپورٹ آفس کے قریب پھینک دی ، لوگوں نے نعش دیکھ کر پو لیس کو آگاہ کیا، تاہم واقع کی اطلاع پا کر موقع پر پہنچنے والی سول لائن پو لیس نے نعش کو ضروری کاروائی کیلئے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر کے تحقیقات شروع کر دی ہے ۔