گوجرانوالہ:محرم الحرام کے موقع پر رضاکاروں کیلئے منعقدہ ٹریننگ سیشن اختتام پذیر ہو گیا

منگل 19 ستمبر 2017 23:13

گوجرانوالہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2017ء)محرم الحرام کے موقع پر رضاکارانہ ڈیوٹی دینے والے جوانوں کے لئے اشرف مارتھ شہید پولیس لائنز میں ٹریننگ سیشن اپنے اختتام کو پہنچ گیا ۔

(جاری ہے)

تین روزہ ٹریننگ سیشن میں شہر کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے 150 منتظمین مجالس و جلوس ہائے کی جانب سے بھیجے جانے والے رضا کاروں کو ایلیٹ فورس کے انسٹرکٹر ز نے ویپن ہینڈلنگ، ناکہ بندی، جلوس کے فرنٹ اور بیک پرپوائنٹ ڈیوٹی،مورچہ ڈیوٹی،بطور گن مین ڈیوٹی اور جامہ تلاشی کے طریقہ کار سے متعلق لیکچر دیا۔ مقامی و سماجی تنظیموں کی جانب سے ان قومی رضا کاروں کو جلوس اور مجالس کے انٹری پوائنٹس پر ڈیوٹی دینے کے لئے تعینات کیا جائے گا ۔