ْانٹرلوپ لمیٹڈ ہر سال زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے مستحق اور ضرورت مند طلبہ کو20وظائف دے گا

منگل 19 ستمبر 2017 23:13

فیصل آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2017ء) انٹرلوپ لمیٹڈ ہر سال زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں انوائرمنٹل انجینئرنگ‘ انرجی سسٹم انجینئرنگ‘ ٹیکسٹائل ٹیکنالوجی اور ڈیری سائنسزکے شعبوں کے مستحق اور ضرورت مند طلبہ کو 20وظائف دے گا۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے دونوں اداروں کے مابین باقاعدہ معاہدہ طے پا گیا ہے جس پر یونیورسٹی کے وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹر محمد اقبال ظفر اور انٹرلوپ ویلفیئر ٹرسٹ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کرنل (ر) اعجاز احمد ناصر نے دستخط کئے۔

معاہدے کے مطابق انٹرلوپ نیڈبیسڈسکالرشپ کے نام سے جاری ہونے والی سہولت کے تحت ڈونر ایجنسی چار سالہ انڈرگریجوایٹ ڈگری پروگرامز میں ضرورت مند نوجوانوں کیلئے پانچ وظائف دیئے جائیں گے۔اس موقع پر یونیورسٹی کے وائس چانسلرڈاکٹر محمد اقبال ظفر نے کہا کہ یونیورسٹی ملک کی واحد دانش گاہ ہے جہاں ضرورت ‘استحقاق اور میرٹ پر مجموعی طلبہ میں سے 40فیصد نوجوانوں کو 75کروڑ سے زائد کے سالانہ وظائف دیئے جارہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :