بیگم کلثوم نواز کی کامیابی نے پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی کے دعوئوں کی قلعی کھول دی، آصف رفیق رجوانہ

منگل 19 ستمبر 2017 22:54

ملتان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2017ء) گورنر پنجاب کے صاجزادے ملک آصف رفیق رجوانہ نے کہا ہے کہ بیگم کلثوم نواز کی کامیابی نے پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی کے دعوئوں کی قلعی کھول دی ہے جو کہتے تھے کہ لاہور ان کا ہے لیکن لاہور کی عوام نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ محمد نواز شریف کے ساتھ ہیں ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے طارق نیازاورجاوید نیاز کی رہائش گاہ پر کنٹونمنٹ بورڈ ملتان کے وائس پریذیڈنٹ چوہدری طارق نیاز کو منتخب ہو نے پر مبارکباد دیتے ہوئے کیا۔

ملک آصف رفیق رجوانہ نے مزید کہا کہ کنٹونمنٹ بورڈ کے مسائل کے حل کے لئے وہ بھی ان کے شانہ بشانہ چلیں گے تاکہ کینٹ ایریا کے مکینوں کے مسائل بروقت حل ہوں۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ اقتدار کی نہیں اقدا ر کی سیاست کر رہی ہے یہی وجہ ہے کہ آج بھی عوام کے دلوں میں مسلم لیگ (ن) کی محبت ہے ۔اس موقع پرجاوید نیاز ،عمر فاروق بابر،ناصر کمبوہ،ساجد گجر ملک اقبال تھہیم موجود تھے۔