گھریلوجھگڑے پرسنگدل باپ نے ٹوکے کے وار کرکے 8سالہ معصوم بیٹی کو بے دردی سے قتل کر دیا ، بیوی بیٹا شدید زخمی

منگل 19 ستمبر 2017 22:54

جڑانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 ستمبر2017ء) گھریلوجھگڑے پرسنگدل باپ نے ٹوکے کے وار کرکے 8سالہ معصوم بیٹی کو بے دردی سے قتل کر دیا ، بیوی اور بیٹا شدید زخمی ، حالت نازک۔ بتایا گیا ہے کہ جڑانوالہ کے نواحی گائوں 39گ ب کا رہائشی عبدالرزاق جو کہ ہوٹل پر محنت مزدوری کرتا ہے گزشتہ روز سنگدل خاوند نے ٹوکے کے وار کر اپنی بیوی نازیہ بی بی ، 12سالہ بیٹے حمزہ ، 8سالہ بیٹی نور فاطمہ کو شدید زخمی کر دیا۔

(جاری ہے)

زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے نور فاطمہ زندگی کی بازی ہا ر گئی جبکہ زخمی ہونے والے ماں بیٹے کو طبی امداد کے بعد فیصل آباد ریفر کر دیا گیا۔ جہاں ان کی حالت غیر تسلی بخش بتائی جاتی ہے۔ اطلاع پر پولیس نے بچی کی نعش کو تحویل میں لے کر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا اور ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرکے پابند سلاسل کر دیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کا ایک روز قبل اپنی بیوی سے جھگڑا ہوا تھا پولیس نے مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کرد ی ہے۔

متعلقہ عنوان :