جڑانوالہ ،2روز قبل دولہا بننے والے نوجوان نے زہریلی گولیاں کھاکر موت کو گلے لگالیا

منگل 19 ستمبر 2017 22:54

ْجڑانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 ستمبر2017ء)2روز قبل دولہا بننے والے نوجوان نے زہریلی گولیاں کھاکر موت کو گلے لگالیا ۔ نئی نویلی دلہن پر غشی کے دورے ۔ بتایا گیا ہے کہ تھانہ سٹی کے علاقہ 127گ ب کے رہائشی شہباز کی 2روز قبل شادی ہو ئی تھی ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز کسی معمولی بات پر گھر میں جھگڑا ہوا تو شہباز نے زہریلی گولیاں نگل لیں حالت غیر ہونے پر طبی امداد کے لیے ٹی ایچ کیو ہسپتال لے جایا جا رہا تھا کہ مگر راستہ میں ہی دم توڑ گیا۔ خاوند کی ہلاکت پر نئی نویلی دلہن پر غشی کے دورے پڑ گئے اور گھر میں کہرام مچ گیا۔