جڑانوالہ،2مختلف واقعات کے دوران زہریلادودھ پینے ، زہریلا کھانہ کھانے سی6 افراد کی حالت غیر ہو گئی

منگل 19 ستمبر 2017 23:11

جڑانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 ستمبر2017ء)2مختلف واقعات کے دوران زہریلادودھ پینے اور کھاناکھانے سے ماں بچوں سمیت 6افراد حالت غیر ہونے پر ہسپتال پہنچ گئے۔ زہریلا دودھ پینے سے 3سالہ ابوذر ، 5سالہ ایمان فاطمہ اور قاسم کی اہلیہ رخسانہ بی بی اور زہریلا کھانا کھانے سے رشیدہ بی بی ، حمیدہ بی بی اور رشتہ دار خاتون معراج بی بی کی حالت بگڑ گئی۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ جڑانوالہ کے نواحی گائوں 631گ ب کے رہائشی قاسم کی اہلیہ نے گھر میں پڑا ہوا دودھ خوداوربچوں کو پلایا تو مبینہ طور پر زہریلا دودھ پینے سے 3سالہ ابوذر ، 5سالہ ایمان فاطمہ اور قاسم کی اہلیہ رخسانہ بی بی کی حالت غیر ہوگئی ۔ دوسرے واقعہ میں لنڈیانوالہ کے رہائشی منصب کی دو بیٹیوں رشیدہ بی بی ، حمیدہ بی بی اور رشتہ دار خاتون معراج بی بی نے مبینہ طور پر زہریلا کھانا کھایا تو تینوں کی حالت خراب ہوگئی۔

تمام متاثرہ افراد کو طبی امداد کے لیے ٹی ایچ کیو ہسپتال لایا گیا جہاں پیرا میڈیکل سٹاف و ڈاکٹر ز بروقت طبی امداد دے کر جان بچا لی ۔ ڈاکٹرز کے مطابق متاثرہ خاندانوں کے افراد نے جو دودھ پیا اور کھانا کھایا تھا اس میں مبینہ زہریلی چیز گر گئی تھی جس کے استعمال سے تمام افراد کی حالت غیر ہوئی ۔