سندھ ہائی کورٹ نے وقت کی کمی کے باعث شرجیل میمن اور دیگر کے خلاف کرپشن ریفرنس کی سماعت 21 ستمبر تک ملتوی کردی

منگل 19 ستمبر 2017 23:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 ستمبر2017ء) سندھ ہائی کورٹ نے وقت کی کمی کے باعث سابق صوبائی وزیر شرجیل میمن اور دیگر کے خلاف کرپشن ریفرنس کی سماعت 21 ستمبر تک ملتوی کردی۔

(جاری ہے)

منگل کو چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کے روبرو سابق صوبائی وزیر شرجیل میمن اور دیگر کی کرپشن ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ عدالتی وقت کی کمی باعث سماعت اکیس ستمبر تک ملتوی کردی گئی۔ آئندہ سماعت پر بھی ملزموں کے وکلا دلائل جاری رکھیں گے۔ شرجیل میمن، سابق سیکرٹری انفارمیشن ذوالفقار شلوانی کی درخواستوں پر دلائل مکمل ہوچکے ہیں۔ ملزموں پر محکمہ اطلاعات سندھ میں پونے چھ ارب روپے کرپشن کا الزام ہے۔