برما جانے کے حوالے سے سوشل میڈیا پر جو بھی تفصیلات بتائیں وہ سب جھوٹ تھیں: وقار ذکا کا اعتراف

muhammad ali محمد علی منگل 19 ستمبر 2017 20:54

برما جانے کے حوالے سے سوشل میڈیا پر جو بھی تفصیلات بتائیں وہ سب جھوٹ ..
کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19ستمبر2017ء) وقار ذکا نے اعتراف کیا ہے کہ برما جانے کے حوالے سے سوشل میڈیا پر جو بھی تفصیلات بتائیں وہ سب جھوٹ تھیں۔ تفصیلات کے مطابق معروف اور متنازعہ شہرت حاصل کرنے والے اینکر وقار ذکا نے برما جانے کے حوالے سے بولے جھوٹ کا اعتراف کیا ہے۔

(جاری ہے)

وقار ذکا نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ انہیں یہ مشورہ دیا گیا تھا کہ وہ برما جانے کے حوالے سے جو بھی تفصیلات ہیں وہ کسی کو مت بتائیں۔

سوشل میڈیا پر وہ جو بھی تفصیلات ڈالتے ہیں وہ غلط ڈالیں تاکہ برما کے حکام کو ان کے اصل پلان کا پتہ نہ چل سکے۔ وقار ذکا نے بتایا ہے کہ وہ پہلے دبئی سے بھوٹان گئے، پھر وہاں سے بھارت داخل ہوئے اور پھر وہاں سے وہ برما میں داخل ہوئے۔ وقار ذکا نے اس حوالے سے مزید کیا تفصیلات بتائی ہیں، ملاحظہ کیجیے:

متعلقہ عنوان :