بدعنوانی تمام برائیوں کی جڑ ہے، نیب زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے ملک بھر سے بدعنوانی کے خاتمہ کیلئے پرعزم ہے، نیب ملک سے بدعنوانی کے خاتمہ کا اعلی ادارہ ہے ،اس کی انسداد بدعنوانی کی حکمت عملی کو قومی اور عالمی سطح کے اداروں نے سراہا ہے،

سال 2017ء کے دوران نیب بلوچستان کی کارکردگی شاندار رہی ہے، نیب بلوچستان قومی احتساب بیورو کی مجموعی کارکردگی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری کا بلوچستان بیوروکے الوداعی دورے کے موقع پر اجلاس سے خطاب

منگل 19 ستمبر 2017 23:09

بدعنوانی تمام برائیوں کی جڑ ہے، نیب زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر عمل کرتے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 ستمبر2017ء) قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین قمر زمان چوہدری نے کہا ہے کہ بدعنوانی تمام برائیوں کی جڑ ہے، نیب زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے ملک بھر سے بدعنوانی کے خاتمہ کیلئے پرعزم ہے، نیب ملک سے بدعنوانی کے خاتمہ کا اعلی ادارہ ہے جس کی انسداد بدعنوانی کی حکمت عملی کو قومی اور عالمی سطح کے اداروں نے سراہا ہے، 2017ء کے دوران نیب بلوچستان کی کارکردگی شاندار رہی ہے، نیب بلوچستان قومی احتساب بیورو کی مجموعی کارکردگی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

وہ منگل کو نیب کے علاقائی بیورو بلوچستان کے اپنے الوداعی دورے کے موقع پر نیب افسران کے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے ۔ قمر زمان چوہدری نے چیئرمین نیب کا عہدہ سنبھالنے کے فوری بعد جہاں نیب میں بہت ساری اصلاحات متعارف کرائیں وہاں انہوں نے نیب کے تمام علاقائی دفاتر اور نیب ہیڈ کوارٹر کی سالانہ کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے معیاری گریڈنگ کا نظام وضع کیا، 2014ء سے اس نظام کے تحت نیب کے تمام بیوروز کی سالانہ کارکردگی کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

چیئرمین مانیٹرنگ اینڈ انسپکشن ٹیم کو نیب کے تمام علاقائی بیوروز کی سال 2016ء سے کارکردگی کا جائزہ لینے کی ذمہ داری سونپی گئی۔ رواں سال تمام علاقائی بیوروز کی وسط مدتی کارکردگی کا اگست میںجائزہ لیا گیا جوکہ خوبیوں اور خامیوں سے آگاہی کے حوالے سے کامیاب رہا ہے اور انہیں چیئرمین مانیٹرنگ اینڈ انسپکشن ٹیم کی سفارشات کی بنیاد پر مستقبل میں ان خامیوں پر قابو پانے کی ہدایت کی گئی ہے ،ڈائریکٹر جنرل نیب بلوچستان عرفان نعیم منگی نے 2016ء کے دوران نیب بلوچستان کی کارکردگی سے متعلق بریفنگ دی،انہوں نے بتایاکہ 2016ء کے دوران نیب بلوچستان کو 1128شکایات موصول ہوئیں جن کو قانون کے مطابق نمٹایا گیا نیب بلوچستان نے 223 میں سے 189 شکایات کی جانچ پڑتال کا عمل مکمل کیا ہے۔

165 انکوائریوں میں سی 107 کو مکمل کیا گیا ہے جبکہ 37 انویسٹی گیشن میں سے 20 انوسٹی گیشن مکمل کی گئیں۔ نیب بلوچستان نی2016ء کے دوران بدعنوان عناصر سے لوٹے گئے 1615.509 ملین روپے برآمد کرکے قومی خزانے میں جمع کرائے۔ چیئرمین انسپکشن اینڈ مانیٹرنگ ٹیم کے معیاری مقداری جائزہ کے مطابق بلوچستان بیورو کی2017ء میں ایکسیلینٹ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری نے کہا کہبلوچستان بیورو روایت ساز بیورو ہے۔ انہوں نے عرفان نعیم منگی کی سربراہی میں نیب بلوچستان کی احتساب اور ایڈمنسٹریشن کے تمام شعبوں میں معیار برقرار رکھنے کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ بدعنوانی تمام برائیوں کی جڑ ہے، نیب زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے ملک بھر سے بدعنوانی کے خاتمہ کیلئے پرعزم ہے، نیب ملک سے بدعنوانی کے خاتمہ کا اعلی ادارہ ہے جس کی انسداد بدعنوانی کی حکمت عملی کو قومی اور عالمی سطح کے اداروں نے سراہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نیب بلوچستان نیب کا اہم بیورو ہے جو نیب کی مجموعی کارکردگی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عرفان نعیم منگی کی سربراہی میں نیب بلوچستان شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر رہا ہے جہاں بدعنوانی کے خلاف جنگ کو قومی فرض کے طور پر ادا کیا جا رہا ہے۔ اجلاس کے بعد انہوں نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بند کئے اور کہا کہ نیب نے انسداد بدعنوانی کے شعبہ میں تعاون کیلئے چین کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے ہیں جس سے سی پیک کے تحت پاکستان میں شروع کئے گئے منصوبوں میں اعتماد سازی میں اضافہ ہو گا۔ اس حوالہ سے ملائیشیا کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کی تجویز زیر غور ہے۔

متعلقہ عنوان :