حکومت پاکستان مخالف پروپیگنڈے پر سوئٹزرلینڈ کی حکومت سے سخت الفاظ میں بات کر ے ، سو ئس حکومت کو اس کی حساسیت کا پتہ نہیں، وہاں بھارتی لابی مضبوط ، یہ سب کچھ کررہی ہے،مسئلہ ہمارے حکمرانوں کا ہے یہ کیوں سوئے ہوئے ہیں

امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کی پارلیمنٹ ہائوس کے باہر صحافیوں سے بات چیت

منگل 19 ستمبر 2017 23:09

حکومت پاکستان مخالف پروپیگنڈے پر سوئٹزرلینڈ کی حکومت سے سخت الفاظ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 ستمبر2017ء) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت کو پاکستان مخالف پروپیگنڈے پر سوئٹزرلینڈ کی حکومت سے سخت الفاظ میں بات کرنی چاہیے، سوئٹزرلینڈ کی حکومت کو اس چیز کی حساسیت کا پتہ نہیں، وہاں بھارتی لابی اتنی مضبوط ہے جو یہ سب کچھ کررہی ہے،مسئلہ ہمارے حکمرانوں کا ہے یہ کیوں سوئے ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

منگل کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ سوئٹزرلینڈ میں جو پاکستان مخالف پروپیگنڈہ چلایا جا رہا ہے، سوئٹزرلینڈ کو اس چیز کی حساسیت کا پتہ نہیں، وہاں بھارتی لابی اتنی مضبوط ہے جو یہ سب کچھ کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو سوئٹزرلینڈ کی حکومت سے اس مسئلے پر سخت الفاظ میں بات کرنی چاہیے، مسئلہ ہمارے حکمرانوں کا ہے، یہ کیوں سوئے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فاٹا پر حکومت نے سرتاج عزیز کی سربراہی میں جو کمیٹی بنائی تھی اس کی سفارشات تھیں کہ فاٹا کا انضمام ہو گا مگر آج کی کارروائی سے لگتا ہے کہ حکومت اس بات سے پیچھے ہٹ گئی ہے۔