پہلے ہمیں اپنے گھر کے حالات ٹھیک کرنے چاہئیں، نواز شریف ہمارے لیڈر ہیں، کلثوم نواز علالت کے باعث لندن میں ہیں،شاہد خاقان عباسی نے کہا تھا کہ 45مہینوں کا کام 45دنوں میں کروں گا ، وہ ایسا ہی کر رہے ہیں

مسلم لیگ(ن) کے رکن قومی اسمبلی شہاب الدین کی پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو

منگل 19 ستمبر 2017 23:09

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 ستمبر2017ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رکن قومی اسمبلی شہاب الدین نے کہا ہے کہ پہلے ہمیں اپنے گھر کے حالات ٹھیک کرنے چاہئیں، نواز شریف ہمارے لیڈر ہیں، کلثوم نواز کی طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے وہ لندن میں ہیں،شاہد خاقان عباسی نے کہا تھا کہ 45مہینوں کا کام 45دنوں میں کروں گا اور وہ ایسا ہی کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

منگل کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہاب الدین نے کہا کہ پہلے ہمیں اپنے گھر کے حالات کو ٹھیک کرنا چاہیے، ہماری پالیسی ہونی چاہیے کہ ملک کے اندر جمہوریت لائیں، بھارت اور امریکہ ہمارا کچھ نہیں کر سکتا۔ انہوں نے کہا کہ کلثوم نواز کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے، سب کو پتہ ہے کہ نواز شریف وہاں ہیں، نواز شریف ہمارے لیڈر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا تھا کہ 45مہینوں کا کام 45دنوں میں کروں گا اور وہ ایسا ہی کر رہے ہیں۔